اسٹیج و ٹی وی کے کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے، گزشتہ دنوں انہیں علاج کے لئے بذریعہ ائیر ایمبیولنس امریکا لیجایا جارہا تھا کہ طبیعت خراب ہونے پر عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔
تمغئہ حسن کارکردگی پانے والے 66 سالہ اداکار عمر شریف 19 اپریل، 1955ء کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے۔
اُن کا اصل نام تو محمد عمر ہے مگر میڈیا میں آنے کے بعد انہوں نے اپنا نام عمر شریف رکھ لیا۔ کیرئیر کا آغاز 1974ء میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا۔
۔1980ء میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے۔ ریلیز کیے۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ عمر شریف، بھارت میں بھی کافی مقبول ہیں۔
لیجنڈ اداکار، ہدایتکار، ڈرامہ مصنف عمر شریف نے پانچ دہائیوں تک ایشیاء سمیت دنیا بھر میں اپنے ہنر سے کروڑوں پرستاروں کو گرویدہ بنایا۔
گزشتہ برس صاحبزادی حنا کی ناگہانی وفات کے بعد اکثرعلیل رہتے تھے۔
پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران اطہر جاوید صوفی، وسیع قریشی و دیگر اراکین نے عمر شریف کے انتقال پر جواد عمر، دیبا عمر اور زرین عمر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔