-Advertisement-

عمر شریف کی میت 6 اکتوبر کو پاکستان لائے جانے کا امکان

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

لیجنڈری اداکار و ہدایتکار عمر شریف کی میت کو 6 اکتوبر تک پاکستان لانے کا امکان ہے جب کہ 4 اکتوبر کی شام تک جرمن انتظامیہ کی جانب سے ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

عمر شریف 2 اکتوبر کی دو پہر کو جرمنی کے شہر نیونبرگ کے ہسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

انہیں 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکا منتقل کیا جا رہا تھا کہ ان کی طبیعت جرمنی میں بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں وہاں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

عمر شریف دو روز تک جرمنی کے ہسپتال میں زیر علاج رہے، انہیں وہاں نمونیہ بھی ہوگیا تھا جب کہ وہ پہلے ہی عارضہ قلب، گردوں، شوگر اور ذیابطیس میں مبتلا تھے۔

ان کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ زرین غزل نے ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ عمر شریف کی پاکستان میں نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے جب کہ ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے عقب میں کی جائے گی۔

تاحال عمر شریف کی میت کو جرمنی سے پاکستان منتقل نہیں کیا گیا لیکن امکان ہے 4 اکتوبر کی شام تک جرمن انتظامیہ ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرے گی، جس کے بعد ان کی میت کو پاکستان لایا جائے گا۔

جرمنی میں دو دن، ہفتے اور اتوار کی تعطیل کے بعد پیر کو دفاتر کھلیں گے، جس کے بعد نیونبرگ کی ضلعی انتظامیہ عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد عمر شریف کی میت نیونبرگ سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ لائی جائے گی، جہاں اسے پاکستان روانہ کیا جائے گا لیکن اس عمل میں کم از کم مزید 2 دن لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب عمر شریف کے آفیشل فیس بک پیج پر بتایا گیا کہ نیونبرگ میں عمر شریف کی جنازہ نماز 4 اکتوبر کی دوپہر کو ادا کی جائے گی۔

عمر شریف کی میت کو فرینکفرٹ سے براہ راست کراچی لایا جائے گا، جہاں ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر کی جائے گی اور ممکنہ طور پر ان کی جنازہ نماز بھی وہاں ادا کی جائے گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-
راحیل جنید
راحیل جنید
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔
راحیل جنید
راحیل جنید
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -