ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے منگل کے روز ایک لیٹر دودھ کی قیمت کا تخمینہ جاتی کردیا ہے جس کے مطابق فی لیٹر قیمت 155 روپے بنتی ہے۔
اس ضمن میں ایسوسی ایشن نے سیکریٹری لائیو اسٹاک کو قیمتیں ہر نظر ثانی کیلئے خط بھی لکھ دیا ہے۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکرعمرگجر نے کہا ہے کہ
کمشنر کراچی نے تاحال نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جس کے باعث ڈیری فارمرز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے اور پچھلے نوٹیفکیشن کے مطابق شہری نقصان میں نظر آرہے ہیں۔
انہیں نے بتایا کہ قیمتیں بڑھانے کیلئے فارمرز کا دباؤ بڑھ رہا ہے، اگر کمشنر کراچی نے نیا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا اعلان کرنے میں حق بجانب ہونگے۔