35 ویں تین روزہ پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر نمائش اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ نمائش میں 50 سے زائد معروف برانڈز نے اپنی مصنوعات مشتہر کیں۔
کراچی ایکسپو سینٹر کے دو ہالز پر مشتمل تین روزہ پاکستان لائف اسٹال ایکسپو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور یمن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹراختیار بیگ نے شرکت کی۔
تین روزہ پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو میں 20 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ مقامی مصنوعات پر بڑی رعایت کے باعث عوام نے جی بھر کر خریداری کی۔
نمائش کے منتظمین فیصل محسن اور زارا فیصل نے بتایا کہ کووڈ وباء کی دوسری لہر کے نتیجے میں معاشی سرگرمیاں منجمد ہوچکی تھیں ایسے میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نمائش کا انعقاد ایک چیلنج تھا۔
زارا فیصل کا کہنا تھا کہ فرنیچر صنعت کی ترویج و فروغ کیئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور خصوصا” عام کے مشکور ہیں۔
زارا فیصل نے کہا کہ جلد ہی اس نمائش کا جدید ایڈیشن بھی منعقد کریں گے تاکہ کراچی کے شہری جو ایکسپو میں شرکت سے قاصر رہے انہیں بھی مواقع میسر ہوں۔
تین روزہ 35 ویں پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو کے آخری روز خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔