اس وقت مارکیٹ میں 20 سال پرانے ٹریڈنگ سسٹم سے کام چلایا جارہا ہے۔
نئے ٹریڈنگ سسٹم انے سے مارکیٹ کارکردگی میں بہتری ٹریڈنگ سسٹم میں تیزی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔
اسٹاک مارکیٹ اںتظامیہ نے نئے ٹریڈنگ سسٹم سے متعلق بروکیج ہاؤسز کو قبل از وقت اگاہ کردیا ہے۔
نئے ٹریڈنگ سسٹم نفاذ کے ساتھ مارکیٹ کی اوقات کار بھی تبدیل کردی جائیگی۔
پیر سے جمعرات اسٹاک مارکیٹ کا اغاز صبح 9:30 جبکہ اختتام شام 4 بجے ہوگا۔
جمعہ کو۔کاروبار کا پہلا سیشن صبح 9:15 سے دوپہر 12 بجے جبکہ دوسرا سیشن دوپہر 2:30 سے شام 5 بجے تک ہوگا۔