وزیراعلیٰ مریم نواز کی بس اڈوں اور مارکیٹوں میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں بس اڈوں، تجارتی مراکز اور بازاروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے چاند رات کے موقع پر بازاروں میں اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

مریم نواز شریف نے خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے ویمن پولیس سکواڈز کی تعیناتی کی ہدایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ عوامی مقامات پر خواتین اور بچوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے بازاروں اور کاروباری مراکز کی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن آلات کے استعمال کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے چاند رات پر سڑکوں پر ون ویلنگ کی لعنت کو روکنے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے بینکوں اور اے ٹی ایمز کے گرد سکیورٹی اور گشت بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔ پولیس اور ٹرانسپورٹ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ویگن اڈوں اور بس ٹرمینلز پر مسلسل نگرانی کا عمل جاری رکھیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ سرکاری کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بسوں اور ویگنوں کے ونڈ اسکرین پر کرایہ نامے نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران کے ساتھ جنگ سے امریکا کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، مشاہد حسین

سینئر سیاست دان اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکہ کو…

33 منٹس ago

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا وسطی ایران میں امریکی ایف-35 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کے روز وسطی ایران کی فضائی…

38 منٹس ago

ایران کا وسطی ایران میں امریکی ایف-35 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے وسطی…

2 گھنٹے ago

ایران پر حملے سے قبل جاپان کو آگاہ نہ کرنے پر ٹرمپ کا پرل ہاربر کا حوالہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں جاپانی وزیراعظم سنائے تاکائچی کے ساتھ ملاقات…

4 گھنٹے ago

ایران کے معاملے پر ٹرمپ کی جاپان کی تعریف، عالمی حمایت میں اضافے کا مطالبہ

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم سنائے تاکائچی کے درمیان وائٹ ہاؤس…

4 گھنٹے ago

ایران کا وسطی ایران میں امریکی ایف-35 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کی صبح وسطی ایران کی فضائی…

4 گھنٹے ago