چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
آرمی چیف نے شیعہ علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورکس کو ان کے ٹھکانوں سمیت جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران قومی سلامتی کے امور اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل عاصم منیر نے قومی یکجہتی، رواداری اور اتحاد کے فروغ میں علماء کی ذمہ داریوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ غلط معلومات، فرقہ وارانہ بیانیے اور بیرونی ایجنڈے پر مبنی عدم استحکام کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے علماء کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
آرمی چیف نے علاقائی کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مذہبی جذبات کو تشدد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی دوسرے ملک میں پیش آنے والے واقعات کی آڑ میں پاکستان میں تشدد کا ارتکاب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ملاقات میں شریک علماء نے ملک میں امن و استحکام کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مذہب کے نام پر ہونے والے تشدد کی شدید مذمت کی۔ علماء نے ملک میں قیام امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مابین تعلقات بظاہر…
سندھی موسیقی کے جدید منظر نامے میں ایک اور دلکش اضافہ سامنے آیا ہے جس…
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا…
کراچی میں پاکستان کے سرکردہ ونڈ انرجی پیدا کرنے والے اداروں کے کنسورشیم نے انڈیپنڈنٹ…
واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کا موازنہ دہائیوں…
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل…