-Advertisement-

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے، سیاسی رہنماؤں کی آبائی علاقوں میں شرکت

تازہ ترین

ایران کشیدگی: ٹرمپ کا جاپان اور نیٹو سے کردار بڑھانے کا مطالبہ

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم ساناے تاکائچی کے درمیان...
-Advertisement-

پاکستان بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی، جس کے لیے ملک بھر میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ سیاسی قیادت اور شہریوں کی بڑی تعداد عید کی نمازوں کی ادائیگی کے لیے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر چکی ہے، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے عید کی نماز نواب شاہ میں ادا کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں نماز عید پڑھیں گے، جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جاتی امرا میں عید منائیں گے۔ اس سے قبل شریف خاندان کی جانب سے عید سعودی عرب میں منانے کا معمول رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی جاتی امرا میں عید منائیں گی، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عید کا دن سہون میں گزاریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پشاور میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد اپنے آبائی علاقے خیبر کا رخ کریں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کوئٹہ میں نماز عید ادا کریں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں عید کی نماز ادا کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ اپنے آبائی شہر نواب شاہ میں عید منائیں گے۔

اپوزیشن رہنماؤں میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کے بجائے ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب اپنے آبائی گاؤں عبدالخیل میں عید منائیں گے۔ قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی چمن میں عید کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بونیر میں سیلاب متاثرین کے ساتھ عید منائیں گے، جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد راولپنڈی کی لال حویلی میں عید کے اجتماعات میں شریک ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان عید کا دن اڈیالہ جیل میں گزاریں گے۔

ملک بھر میں سیاسی قیادت کی موجودگی کے پیش نظر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ عوام عید کی خوشیاں منانے کے لیے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -