لاہور سمیت پنجاب بھر میں عید الفطر کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل سلطان احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات پر وسطی ریجن میں ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق اوور لوڈنگ کرنے والی 937 گاڑیوں پر 48 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 203 بسوں کے مسافروں سے وصول کردہ 7 لاکھ روپے سے زائد کی اضافی رقم واپس کروائی گئی۔ دوران سفر مقررہ رفتار کی خلاف ورزی پر 15 ہزار سے زائد چالان بھی کیے گئے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ عید کے سفر کے دوران سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور بارش کے پیش نظر قومی شاہراہوں پر لین ڈسپلن اور رفتار کے قوانین کی پاسداری کریں۔
لاہور میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ذیشان ملک اور ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز نے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر موصول ہونے والی دو شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔ ملتان میں کمشنر عامر کریم خان نے بس سٹینڈ کے دورے کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف ایک خصوصی سکواڈ فعال رہے گا جو عید کے دوسرے اور تیسرے روز بھی نگرانی جاری رکھے گا۔ کمشنر نے بس سٹینڈ پر صفائی اور پانی کے کولرز کی مرمت کے احکامات بھی جاری کیے۔
ملتان کے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محسن نثار کی زیر قیادت ٹیموں نے بھی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 105 کمرشل گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ زائد کرایہ وصول کرنے پر 22 گاڑیوں کو چالان جاری کیے گئے جبکہ 7 گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عید کے دنوں میں اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور ٹرانسپورٹرز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سرکاری کرایہ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بس اڈوں پر مسافروں کو بیٹھنے، پینے کے صاف پانی اور معیاری خوراک کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
کھانے پکانے کے شوقین افراد کے لیے ڈان کے ٹیوز ڈے ریویو میں چھ اپریل…
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر…
پاکستان بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اور روایتی عقیدت و احترام کے…
واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ ایران کے جوہری مواد کو محفوظ بنانے یا اسے قبضے میں…
ملک بھر میں ماہ مقدس رمضان المبارک کے اختتام پر عید الفطر مذہبی جوش و…
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیدالفطر 1447 ہجری کے پرمسرت موقع پر پاکستانی قوم اور…