صاف پانی تک رسائی بنیادی انسانی حق ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یومِ آب کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت صاف پانی تک رسائی کو بنیادی انسانی حق تصور کرتی ہے اور پانی کے انتظام و انصرام اور فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی نمائندگی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سال کا موضوع پانی اور صنفی مساوات ہے جو اس بات کا عکاس ہے کہ پانی کا تحفظ محض ایک تکنیکی معاملہ نہیں بلکہ اس کا گہرا تعلق سماجی انصاف سے بھی ہے۔

وزیراعظم نے تشویش کا اظہار کیا کہ قیامِ پاکستان کے وقت فی کس پانی کی دستیابی 5 ہزار 260 مکعب میٹر تھی جو اب کم ہو کر ایک ہزار مکعب میٹر سے بھی نیچے آ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث غیر متوقع بارشوں اور گلیشیئرز کے نظام میں تبدیلی نے پانی کی قلت کے خطرات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پانی کی کمی کا اثر معاشرے کے تمام طبقات کی روزمرہ زندگی اور معاشی سرگرمیوں پر پڑتا ہے۔ دیہی علاقوں میں پانی کا انتظام زیادہ تر خواتین کی ذمہ داری ہے جس کے باعث ان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے اور ان کی تعلیمی و معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔

حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ نیشنل واٹر پالیسی کے تحت پانی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ وفاقی حکومت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے 18 چھوٹے، درمیانے اور بڑے ڈیموں کی تعمیر پر کام کر رہی ہے۔ ان منصوبوں میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم جیسے بڑے منصوبے شامل ہیں جن سے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھے گی اور پینے کے پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نولنگ اور نئی گج ڈیم زرعی آبپاشی کو بہتر بنائیں گے، جبکہ کراچی کے لیے کے فور منصوبہ پانی کی فراہمی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ چنیوٹ ڈیم فیصل آباد کو پانی فراہم کرے گا، جبکہ کچھی کینال اور چشمہ رائٹ بینک کینال ڈیرہ اسماعیل خان اور کچھی کے میدانی علاقوں کے لیے آبپاشی اور پینے کے پانی کا ذریعہ بنیں گے۔

وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت نہری نظام کی استعداد کار بڑھا کر پانی کے ضیاع میں 33 فیصد کمی اور پانی کے استعمال کی کارکردگی میں 30 فیصد اضافہ کرنا چاہتی ہے تاکہ کم پانی میں زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے۔ ان منصوبوں سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے اور پائیدار معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران کا اسرائیلی جوہری تنصیبات کے حامل شہر دیمونا پر میزائل حملہ

ایران کی جانب سے داغا گیا میزائل اسرائیل کے شہر دیمونا میں واقع جوہری تنصیب…

17 منٹس ago

جنوبی پارس پر حملے کے بعد ایران سے عراق کو گیس کی فراہمی بحال

عراق کی وزارت بجلی نے تصدیق کی ہے کہ ایران سے گیس کی ترسیل دوبارہ…

2 گھنٹے ago

ایران کا عارضی جنگ بندی کے بجائے مکمل جنگ کے خاتمے پر زور

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ تہران کسی عارضی جنگ بندی…

4 گھنٹے ago

حافظ نعیم الرحمان کا ایرانی قیادت کو خراجِ تحسین، غزہ کے مظلومین کو یاد رکھنے پر زور

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں کے موقع…

4 گھنٹے ago

شمالی اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 2 اسکیئرز ہلاک، 5 زخمی

اٹلی کے علاقے ٹرینٹینو آلٹو اڈیج کے پہاڑی سلسلے میں برفانی تودہ گرنے سے دو…

5 گھنٹے ago

خطے میں کشیدگی عروج پر: ایران کا اسرائیلی ایف-16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے…

5 گھنٹے ago