Categories: Newsپاکستان

کراچی: گل پلازہ میں دوبارہ آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں

کراچی کے گل پلازہ میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ عمارت کے ایک دکان سے دھواں اٹھتا دیکھ کر فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق آگ عمارت کے تہہ خانے میں گیٹ نمبر ایک کے قریب واقع ایک دکان میں لگی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اسماء بتول نے میڈیا کو بتایا کہ عمارت پہلے ہی ایک حادثے کے بعد سیل کی جا چکی تھی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ آگ تہہ خانے میں لگی ہے اور ابتدائی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عمارت کے اندر سے ایک نشے کے عادی شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مشتبہ شخص چوری کی نیت سے عمارت میں داخل ہوا تھا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ اسی کی حرکات کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

واٹر کارپوریشن کے حکام کے مطابق فائر اینڈ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے مدد کی درخواست پر نیپا اور صفورا ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور پانی کے ٹینکرز جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے گئے ہیں جبکہ سخی حسن ہائیڈرنٹ پر بھی ٹینکرز کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 17 جنوری کو گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ تین روز تک جاری رہی تھی جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ حکام تاحال نقصان کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ اس تازہ واقعے میں کتنی دکانیں متاثر ہوئی ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تمام تر مشکلات کے باوجود معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام…

2 منٹس ago

سپارکو کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ‘اسپیس فور کلائمیٹ’ اقدام کا آغاز

پاکستان کی خلائی اور بالائی فضا کی تحقیق کرنے والی تنظیم سپارکو نے موسمیاتی تبدیلیوں…

8 منٹس ago

عمران خان کی عدلیہ پر تنقید، بیٹے قاسم نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام جاری کر دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عدلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔…

13 منٹس ago

کیوبا میں قومی گرڈ فیل ہونے کے بعد بجلی کی بحالی کا عمل شروع

کیوبا میں قومی سطح پر بجلی کا نظام درہم برہم ہونے کے بعد اتوار کے…

2 گھنٹے ago

سوڈان: ہسپتال پر فضائی حملہ، 13 بچوں سمیت 64 افراد ہلاک

سوڈان کے مغربی خطے دارفور میں واقع ایک ہسپتال پر ہونے والے فضائی حملے کے…

2 گھنٹے ago

پی سی بی کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا شیڈول تبدیل، میچز صرف لاہور اور کراچی میں ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وفاقی حکومت کی جانب سے قومی وسائل کی بچت اور کفایت…

2 گھنٹے ago