منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی سولہ ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے ریکارڈ پر موجود شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے ملزمان کو بری کیا جو کہ قانون کے منافی اور سیاسی اثر و رسوخ کا نتیجہ ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت میں پرویز الہی کی جانب سے عامر سعید رانا بطور وکیل دلائل پیش کریں گے۔ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم منگل کے روز اس درخواست پر سماعت کریں گی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

چین کا مشرقِ وسطیٰ میں فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ، ‘خطرناک چکر’ شروع ہونے کا انتباہ

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران کو آبنائے ہرمز کو تمام…

6 منٹس ago

پاکستان کی خاموش سفارت کاری: امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کا امکان

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے…

11 منٹس ago

ایران پر حملے میں پانچ روزہ وقفہ: ٹرمپ کا فیصلہ، کشیدگی میں عارضی ٹھہراؤ

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے چوبیسویں روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ…

16 منٹس ago

حالیہ برسوں کے دوران پیش آنے والے دنیا کے بدترین فضائی حادثات

نیویارک کے لا گارڈیا ایئرپورٹ پر ایئر کینیڈا ایکسپریس کا طیارہ لینڈنگ کے دوران فائر…

2 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کی ترک اور عراقی ہم منصبوں سے گفتگو، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو…

2 گھنٹے ago

ملک بھر میں 24 سے 30 مارچ تک بارش اور آندھی کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 24 مارچ سے 30 مارچ کے دوران وقفے وقفے…

2 گھنٹے ago