صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر موجودہ جنگی صورتحال طول پکڑتی ہے تو توانائی کے مسائل میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر ایندھن کی بچت ناگزیر ہے تاکہ ملک کو کسی بڑے توانائی بحران سے بچایا جا سکے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ سندھ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات عالمی توانائی کی سپلائی پر مرتب ہو رہے ہیں جس کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ناصر حسین شاہ نے مزید بتایا کہ توانائی کے تحفظ کے لیے سندھ حکومت نے اپنے سرکاری محکموں کی گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 40 فیصد تک کٹوتی کر دی ہے اور اب ایندھن کا استعمال صرف 60 فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے۔ حکومتی سطح پر یہ اقدامات ایندھن کے ذخائر کو محفوظ رکھنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک…
اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے آسیہ اندرابی کو عمر…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے…
روس کی جانب سے یوکرین پر دن کی روشنی میں کیے گئے غیر معمولی ڈرون…
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج…
آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ پرائس ڈفرنشل کلیمز…