Categories: Newsپاکستان

بورے والا: پرانی دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

بورے والا کے نواحی علاقے 435 ای بی میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے وارث ڈوگر نامی شخص کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے اسے راستے میں روک لیا۔ ملزمان رانا آصف اور شرافت عرف شبہ ڈوگر نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وارث ڈوگر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ٹریفک بلاک کر دی، جس سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں پولیس حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول نے ایک سال قبل ملزم رانا آصف کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا جس کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ ڈی ایس پی رانا عمران ٹپو کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب بورے والا میں ہی ایک اور کارروائی کے دوران تین سالہ بچی کے اغوا میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت محمد نوید عرف نومی المعروف غازی خان ولد نذیر احمد کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کراچی سے تھا۔ ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ انتہائی سنگین ہے اور اس کے خلاف کراچی، ملتان اور رحیم یار خان سمیت دیگر شہروں میں اغوا، زیادتی، قتل اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات درج تھے۔

پولیس نے ماڈل ٹاؤن تھانہ بورے والا میں درج اغوا کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے ریلوے پھاٹک کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں کی گئی جوابی کارروائی کے دوران ملزم ہلاک ہو گیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: عابد شیر علی

فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما…

12 منٹس ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کر گئے

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے اور بدھ کے روز…

17 منٹس ago

جنگ بندی کے دعووں کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 700 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے تمام تر دعووں کے باوجود اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بدستور…

2 گھنٹے ago

پنجاب میں تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے، وزیر تعلیم کا اعلان

صوبہ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے یکم اپریل سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ صوبائی…

2 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کی بندش: ایران کا یوکرینی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

دبئی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو…

3 گھنٹے ago

تہران کی امریکی پیشکش مسترد، وائٹ ہاؤس کا ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رہنے کا دعویٰ

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے بدھ کے روز ایک پریس بریفنگ کے…

3 گھنٹے ago