پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ لاہور سے گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب آرگنائزر عالیہ حمزہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ عید کی چھٹیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کے لیے لاہور پہنچی تھیں کہ اس دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

عالیہ حمزہ کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جن کے سلسلے میں ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم حکومتی یا پولیس حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عالیہ حمزہ کو نو مئی کے ہنگامہ آرائی کیس میں عدالت کی جانب سے دس سال جبکہ دیگر مقدمات میں پانچ سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ شادمان تھانے کو نذر آتش کرنے کے مقدمے میں عالیہ حمزہ سمیت انیس ملزمان نامزد ہیں، جن میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور صنم جاوید بھی شامل ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

کانگریس کی منظوری کے خوف سے ٹرمپ ایران کے ساتھ کشیدگی کو ‘جنگ’ قرار دینے سے گریزاں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری فوجی…

48 منٹس ago

اسلام آباد میں پانی کی قلت کے خاتمے کے لیے 100 ری چارج کنویں تعمیر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں پانی کی قلت پر قابو پانے اور نظام کو جدید خطوط پر…

54 منٹس ago

دو قومی نظریہ اور پاکستان کو درپیش معاشی و خارجی چیلنجز

پاکستان اس وقت معاشی عدم مساوات کی ایک ایسی خطرناک لہر کی زد میں ہے…

59 منٹس ago

ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجویز کا جائزہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران خلیج میں جاری جنگ کے…

2 گھنٹے ago

گوگل کے سابق ایگزیکٹو میٹ برٹن بی بی سی کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر

بی بی سی نے گوگل کے سابق ایگزیکٹو میٹ برٹن کو اپنا نیا ڈائریکٹر جنرل…

3 گھنٹے ago

بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے بامقصد مذاکرات ناگزیر ہیں: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں…

3 گھنٹے ago