وزیر اعظم شہباز شریف نے ارتھ آور 2026 کے موقع پر 28 مارچ کو ملک بھر میں رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک غیر ضروری برقی قمقمے بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے قومی عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، صوبائی حکومتوں اور سرکاری اداروں کو اس عالمی مہم میں بھرپور شرکت کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ رواں برس اس مہم کا مرکزی موضوع زمین کے لیے ایک گھنٹہ وقف کرنا ہے جس کے تحت توانائی کی بچت اور فطرت کے تحفظ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
یہ عالمی مہم ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر کی جانب سے 2007 میں شروع کی گئی تھی جو اب دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں ایک بڑی عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ رواں برس اس مہم کی بیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے جس کا مقصد شہریوں اور اداروں کو موسمیاتی ذمہ داریوں اور پائیدار مستقبل کے لیے عملی اقدامات پر آمادہ کرنا ہے۔
ارتھ آور ہر سال مارچ کے آخری ہفتے میں منایا جاتا ہے جس کے دوران دنیا بھر میں سرکاری عمارتیں، اہم مقامات اور رہائشی گھروں میں غیر ضروری لائٹس ایک گھنٹے کے لیے بند رکھی جاتی ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اس مہم میں شرکت کا مقصد عالمی سطح پر ماحول دوست اقدامات اور توانائی کے موثر استعمال کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔
میکسیکو کی بحریہ نے کیوبا کے لیے انسانی امداد لے جانے والی دو کشتیوں کی…
متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جس کے…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے توانائی کے مراکز پر حملے روکنے کے وقفے…
کولمبیا کے شہر میڈلین میں قیام کے دوران امریکی ایئرلائن کے فضائی میزبان کی پراسرار…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ…
بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں جمعرات کی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس…