Categories: Newsپاکستان

لاہور میں وقفے وقفے سے بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

لاہور اور گردونواح میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب وقفے وقفے سے ہونے والی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ بارش کا سلسلہ شملہ پہاڑی، مال روڈ، ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، سول سیکرٹریٹ، ساندہ روڈ، چوبرجی اور گلشن راوی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مغربی اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی موسم کی صورتحال خشک رہے گی۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ کشمیر میں صبح کے اوقات میں کہیں کہیں بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایرانی میڈیا کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے قبل آخری تصویر جاری

تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی حکام نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای…

49 منٹس ago

اسٹیفن کولبرٹ لیٹ نائٹ شو کے بعد ‘لارڈ آف دی رنگز’ کی نئی فلم لکھنے کے لیے تیار

معروف امریکی کامیڈین اسٹیفن کولبرٹ نے اپنے گیارہ سالہ طویل کیریئر کے بعد سی بی…

54 منٹس ago

کیوبا جانے والی امدادی کشتیوں کا میکسیکو کے قریب سے رابطہ منقطع، تلاش جاری

میکسیکو کی بحریہ نے کیوبا کے لیے انسانی امداد لے جانے والی دو کشتیوں کی…

2 گھنٹے ago

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں اور طوفان کا راج، دبئی کی سڑکیں زیرِ آب

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جس کے…

2 گھنٹے ago

ایران کے توانائی مراکز پر حملوں میں توسیع، تہران کی امریکی تجویز مسترد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے توانائی کے مراکز پر حملے روکنے کے وقفے…

2 گھنٹے ago

کولمبیا میں امریکی ایئرلائن کا فلائٹ اٹینڈنٹ پراسرار طور پر لاپتہ، تلاش جاری

کولمبیا کے شہر میڈلین میں قیام کے دوران امریکی ایئرلائن کے فضائی میزبان کی پراسرار…

3 گھنٹے ago