ایران اور امریکہ سمیت اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث ایران کی بندرگاہوں پر پھنسے 16 پاکستانی شہری بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ تمام افراد اتوار کے روز پاکستان پہنچے۔
ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے شہریوں کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وطن واپسی کے لیے مدد درکار تھی۔ اس سلسلے میں ایرانی حکام کے ساتھ باضابطہ بات چیت کی گئی۔
سفیر پاکستان کے مطابق ان کی جانب سے متعلقہ شپنگ کمپنیوں اور ان بحری جہازوں کے مالکان سے بھی رابطے کیے گئے جہاں یہ پاکستانی شہری ملازمت کر رہے تھے۔
مدثر ٹیپو نے مزید کہا کہ سفارت خانے کی انتھک کوششوں اور مربوط حکمت عملی کی بدولت ان 16 پاکستانی شہریوں کی باحفاظت واپسی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
چین کے مقبول ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس چیٹ بوٹ ڈیپ سیک کو پیر کے روز ایک…
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے حکومت…
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم صفر فضلہ کے موقع پر شہریوں پر…
دادو کی ماڈل عدالت نے پیر کے روز ہائی پروفائل ٹرپل مرڈر کیس میں نامزد…
اسرائیلی حکام نے یروشلم میں لاطینی پیٹریاک کارڈینل پیئر بٹسٹا پیزابالا کو چرچ آف دی…
میانمار کی فوجی جنتا کے سربراہ سینئر جنرل من آنگ ہلینگ کو پارلیمان کے ایوان…