وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم صفر فضلہ کے موقع پر شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور زمین کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ انہوں نے پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال سے گریز کرنے اور پائیدار طرز زندگی اپنانے کی اپیل کی ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوڑا کرکٹ اور کچرے کے ڈھیر موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی تنزلی کا باعث بن رہے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے ری سائیکلنگ اور ویسٹ مینجمنٹ کے جدید طریقوں کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کلین پنجاب پروگرام کے تحت صوبے کے تمام شہروں کو زیرو ویسٹ اہداف کی جانب گامزن کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کو بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہوئی ہے، جو صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔
حکومتی اقدامات کے تحت لینڈ فل سائٹس کو گرین فارسٹ اور سولر پارکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ زرعی فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے کسانوں کو سبسڈی پر سپر سیڈرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔
صنعتی شعبے میں ماحولیاتی ضوابط پر پہلی بار سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ویسٹ ٹو ویلیو منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت کچرے سے توانائی اور دیگر کارآمد مصنوعات تیار کی جائیں گی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ صوبے میں جدید الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی گئی ہیں اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے مشینی نظام کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر ایک باوقار اور ماحول دوست ملک کے طور پر پیش کیا جا سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کمزور طبقے کو…
چین کے مقبول مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ ڈیپ سیک کو پیر کے روز ایک…
صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس…
عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور مشرق وسطیٰ میں…
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج بیجنگ کا دورہ کریں گے جہاں وہ چینی قیادت کو…
کویت میں بجلی اور پانی کو قابل استعمال بنانے والے پلانٹ پر ایرانی حملے کے…