عالمی رہنماؤں کی جانب سے خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے کردار کی ستائش

پاکستان کی قیادت کو مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو فروغ دینے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 15 نکاتی فارمولے پر عمل درآمد میں کلیدی کردار ادا کرنے پر عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے رکن ریان زِنکے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں پاکستان کے اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے میں پاکستان کی قیادت اور امن مذاکرات کی میزبانی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس کے ذریعے صدر ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ میں امن کا 15 نکاتی منصوبہ آگے بڑھایا گیا ہے۔

ایران کے سفیر برائے پاکستان رضا امیری مقدم نے بھی اسلام آباد کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے ان کاوشوں کو ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے ایک دوستانہ اور برادرانہ اقدام قرار دیا۔ ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

دریں اثنا دفتر خارجہ کے مطابق ترک وزیر خارجہ ہاکن فیدان نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترک وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں منعقدہ چار ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو سراہا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

جے پی مورگن کا سرمایہ کاروں کے لیے پریڈکشن مارکیٹ سروسز شروع کرنے پر غور

جے پی مورگن چیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمی ڈیمن نے انکشاف کیا ہے کہ…

48 منٹس ago

اتحادیوں کی مخالفت پر ٹرمپ کا نیٹو پر شدید برہمی کا اظہار

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز نیٹو کے اہم یورپی اتحادیوں کو شدید تنقید…

54 منٹس ago

بغداد: امریکی خاتون صحافی شیلی کٹلسن نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا

بغداد میں منگل کے روز امریکی صحافی شیلی کٹلسن کو نامعلوم افراد نے اغوا کر…

3 گھنٹے ago

اٹلی کا مشرقِ وسطیٰ آپریشنز کے لیے امریکی طیاروں کو سسلی بیس کے استعمال سے انکار

اطالوی حکومت نے گزشتہ ہفتے امریکی فوجی طیاروں کو سسلی کے سگونیلہ ایئربیس پر اترنے…

3 گھنٹے ago

مزید ایرانی رہنماؤں کی ہلاکت پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے: پاسدارانِ انقلاب

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے منگل کے روز ایک ہنگامی بیان جاری کرتے ہوئے خبردار…

3 گھنٹے ago

امریکی و اسرائیلی حملوں میں 2 ہزار سے زائد شہری جاں بحق، ایران کا دعویٰ

تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی ہلال احمر نے امریکہ اور اسرائیل کے مبینہ…

4 گھنٹے ago