ضلع میانوالی میں دریائے کرم میں طغیانی کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ تحصیل عیسیٰ خیل کے علاقے کنڈل چھڑوالہ میں دریائے کرم کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث متعدد افراد اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک ریسکیو ٹیمیں 157 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہیں۔
امدادی آپریشن میں ریسکیو 1122 کے 60 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن کے لیے پانچ کشتیاں، ایک ریسکیو گاڑی اور پانچ ایمبولینسیں استعمال کی جا رہی ہیں۔ ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
ویٹیکن سٹی میں پوپ لیو چہار دہم پہلی بار بطور پونٹف ایسٹر سنڈے کی تقریبات…
وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز محمد جنید انور چوہدری نے ملکی بندرگاہوں پر کنٹینرز…
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف مقامات پر کیے گئے حملوں کے…
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم ذخائر اور ایندھن کے بحران…
گوگل نے اپنے کروم براؤزر کے لیے ایک نئی سیکیورٹی وارننگ جاری کر دی ہے،…
وائٹ ہاؤس نے ان قیاس آرائیوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں…