پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش کے نئے سلسلے کے داخل ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ منگل کے روز لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے کئی بڑے شہروں میں بادل جم کر برسے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں مال روڈ، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، جیل روڈ، اپر مال، فیروز پور روڈ، چوبرجی، ساندہ اور گلبرگ میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے دیگر شہروں بہاولپور، اوچ شریف اور وہاڑی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ اس کے علاوہ قصور، پھول نگر، میاں چنوں، عبدالحکیم، میکلوڈ گنج، چشتیاں، راجن پور اور قائد آباد میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈالے۔
پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں ہونے والی شدید بارش سے موسم تو خوشگوار ہو گیا تاہم نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا یہ سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔
لکی مروت کے علاقے شہباز خیل اڈا کے قریب پولیس وین کے نزدیک ہونے والے…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد…
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کے…
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے…
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں پیر کے روز اسرائیلی فضائیہ نے…
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم صحت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے…