نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ بیالیس پیسے فی یونٹ اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس سے ملک بھر کے صارفین پر مہنگائی کا نیا بوجھ پڑ گیا ہے۔
ادارے کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ فروری دو ہزار چھبیس کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے جس کا اطلاق اپریل کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔
حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق یہ اضافہ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی لاگو ہوگا۔ ریگولیٹر نے فروری کی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اب جاری کیا گیا ہے۔
تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کو اس اضافے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جنوری کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ تریسٹھ پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا۔
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران 48…
ایران نے لبنان پر اسرائیل کے جاری فضائی حملوں پر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے…
اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے بانی اور ان کے قانونی مشیر بیرسٹر سلمان صفدر…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لبنان کو ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے میں شامل کرنے…
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود بدھ کے روز آبنائے…
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے خصوصی ایلچی جین آرنالٹ ایران پہنچ گئے…