Categories: Newsپاکستان

آپریشن غضب الحق: افغان میڈیا کا طالبان کو بھاری نقصان پہنچنے کا اعتراف

راولپنڈی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق افغان میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر حالیہ جھڑپوں کے دوران افغان طالبان کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آپریشن غضب للحق کے دوران پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں طالبان اپنی سرحدی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق اپنی شکست کو چھپانے کے لیے طالبان جنگجوؤں نے مساجد میں پناہ لی اور عام شہریوں کا روپ دھار کر علاقے سے انخلا کیا۔ قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اپنی ناکامی اور پسپائی کو چھپانے کے لیے جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لے رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے نشاندہی کی ہے کہ طالبان حکومت کی غفلت اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ مقامی آبادی نے اب مدد کے لیے پاکستانی سیکیورٹی فورسز سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماہرین دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے ہونے والی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ یہ آپریشن اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

سیکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر پاکستان نے یہ پیغام دیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی سرپرستی اب مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

امریکی عدالت کا ایتھوپین شہریوں کی عارضی تحفظ کی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ معطل

واشنگٹن میں میساچوسٹس کے ایک وفاقی جج نے ایتھوپیا کے تارکین وطن کو حاصل عارضی…

1 گھنٹہ ago

تعلیمی سیشن 26-2025: ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں 3 فیصد کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے تعلیمی سیشن 2025-26 کے دوران…

1 گھنٹہ ago

سینیٹ کمیٹی نے حکومت کے تین اہم بلز کی منظوری دے دی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر دلاور خان کی…

4 گھنٹے ago

جنگ بندی ہمیشہ پیچیدہ ہوتی ہے، لبنان کو معاہدے میں شامل کرنے کا وعدہ نہیں کیا: جے ڈی وینس

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے بدھ کے روز ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر…

5 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف کی فریقین سے جنگ بندی کی پاسداری اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے تنازعہ والے علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف…

5 گھنٹے ago

ایس ایم ای ڈی اے کی صوبوں پر چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی مالی معاونت میں قیادت کرنے پر زور

سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان…

5 گھنٹے ago