وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کی ملاقات، خطے میں امن کی کوششوں کا جائزہ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات کے انعقاد سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور پاکستان کی ثالثی کوششوں کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے سفارتی کردار کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام فریقین امن برقرار رکھنے اور جنگ بندی پر سختی سے کاربند رہیں۔ پاکستان کی جانب سے پرامن مذاکراتی حل کے لیے سہولت کاری جاری رکھنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران تمام متعلقہ فریقین کی جانب سے تحمل اور بردباری کے مظاہرے کو سراہا گیا۔ وزیراعظم نے مذاکراتی عمل میں شامل فریقین کے عزم کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ جاری امن کوششیں کامیاب ثابت ہوں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفود کو پاکستان آمد کی دعوت کا اعادہ کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون اور بہترین میزبانی کی یقین دہانی کرائی۔

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز ۱۰ اپریل سے اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، مشیر سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے۔

اس اہم پیش رفت کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ مذاکرات میں شریک وفود کو ریڈ زون کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون کی حدود کو زیرو پوائنٹ سے فیصل مسجد تک وسیع کر دیا ہے، جس میں پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس اور ڈپلومیٹک انکلیو شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق ریڈ زون کی سکیورٹی کنٹرول فوج کے پاس رہے گی جبکہ رینجرز اور پولیس کے دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

لبنان کی اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے پاکستان سے مدد کی اپیل

لبنان نے اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست کر…

32 منٹس ago

نیٹو سے علیحدگی ‘قومی خودکشی’ کے مترادف ہوگی: امریکی سینیٹر ٹم کین

امریکی سینیٹر ٹم کین نے خبردار کیا ہے کہ نیٹو سے انخلا کی کوئی بھی…

37 منٹس ago

پاکستان نے ایک مخلص اور قریبی ہمسائے کے طور پر ذمہ دارانہ ثالثی کا کردار ادا کیا: علامہ نقوی

جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان…

42 منٹس ago

ایران کی تنبیہ: لبنان، ایران-امریکا جنگ بندی کا اٹوٹ حصہ ہے

تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ لبنان،…

1 گھنٹہ ago

سندھ حکومت: سبسڈی پروگرام کے تحت 9 ہزار 800 موٹر سائیکلیں تقسیم

حکومت سندھ کی جانب سے شروع کیے گئے سبسڈی پروگرام کے تحت اب تک 9…

2 گھنٹے ago

آسٹریا کا اسرائیل سے لبنان میں شہری اہداف پر حملے روکنے کا مطالبہ

آسٹریا کی وزارت خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان میں شہری…

2 گھنٹے ago