محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم زیادہ تر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم دوپہر کے اوقات میں بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں اور خیبر پختونخوا کے نچلے حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس دوران کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا جبکہ شام اور رات کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوہاٹ، ہنگو، بنوں، کرک، ٹانک، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور وزیرستان کے علاقوں میں دوپہر کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔
پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا البتہ بھکر، لیہ، جھنگ، خانیوال، تونسہ، کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقوں میں دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔ مری اور گلیات میں موسم خشک رہے گا تاہم شام اور رات میں بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں بشمول ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، کوئٹہ، زیارت، بارکھان، تربت، کیچ اور گوادر میں دوپہر کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن بھر موسم خشک رہے گا جبکہ کچھ مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں رکاوٹیں…
کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس میں تین…
امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں پر محیط نازک جنگ بندی معاہدہ شدید دباؤ…
امریکہ اور ایران کے مابین جنگ بندی کے معاہدے کے ابتدائی دو دنوں کے دوران…
کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل پر تیز رفتاری کا المناک واقعہ پیش آیا ہے…
کراچی میں گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے متعلق عدالتی کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ…