کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس میں تین لاکھ اسی ہزار سے زائد طلباء و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے زیر اہتمام ہونے والے ان امتحانات کے لیے شہر بھر میں پانچ سو تیس مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
امتحانی عمل کو شفاف اور منظم بنانے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سوالیہ پرچوں کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے اٹھارہ قصبوں میں پچیس ہب قائم کیے گئے ہیں۔
امتحانی مراکز کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ امتحانات کو پرامن اور خوش اسلوبی سے مکمل کرانے کے لیے تمام تر تیاریاں حتمی شکل اختیار کر چکی ہیں۔
بورڈ انتظامیہ کی درخواست پر کمشنر آفس میں ایک مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات نے تصدیق کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور نقل کی روک تھام کے لیے امتحانی مراکز کے گرد دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ میٹرک کے یہ امتحانات ابتدائی طور پر سات اپریل سے شروع ہونا تھے جنہیں بعد ازاں ملتوی کر کے دس اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ امتحانات صبح اور شام کی دو شفٹوں میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں رکاوٹیں…
امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں پر محیط نازک جنگ بندی معاہدہ شدید دباؤ…
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم زیادہ تر خشک…
امریکہ اور ایران کے مابین جنگ بندی کے معاہدے کے ابتدائی دو دنوں کے دوران…
کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل پر تیز رفتاری کا المناک واقعہ پیش آیا ہے…
کراچی میں گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے متعلق عدالتی کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ…