یومِ آئین کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 1973 کے آئین پر مکمل عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں جمہوریت، شہریوں کے حقوق اور قومی یکجہتی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئین پاکستان کی جمہوری شناخت، وفاقی توازن اور عوام کے حقوق کا ضامن ہے۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی قیادت میں آئین کی تشکیل کو ان کے سیاسی وژن اور جرات مندانہ جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا۔ صدر نے واضح کیا کہ آئین محض ایک قانونی دستاویز نہیں بلکہ طرز حکمرانی کا بنیادی اصول ہے جس کی مکمل پاسداری ہی جمہوریت اور انصاف کے قیام کی واحد ضمانت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آئین کو ریاست اور شہریوں کے درمیان ایک مقدس معاہدہ قرار دیا جو دونوں کے حقوق و فرائض کا قانونی اور اخلاقی تعین کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1973 کے آئین نے پارلیمانی جمہوری نظام اور مضبوط انتظامی ڈھانچے کی بنیاد رکھی جس نے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی نظام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبائی اکائیاں قومی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی اپنے بیانات میں آئین کی بالادستی کو قومی استحکام، شفافیت اور عوامی احتساب کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئینی حدود میں رہ کر ہی ملک کو ایک روشن مستقبل کی جانب لے جایا جا سکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ…
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ…
حکومت سندھ نے کفایت شعاری مہم کے تحت صوبے کے بڑے شہروں بشمول کراچی میں…
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ…
ابوظہبی میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن…
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یومِ آئین کے موقع پر قوم کو…