نیویارک میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی دیرینہ روایات کے مطابق سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے پروگرام میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی اور مذاکراتی عمل کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر سفارتی کاوشیں جاری ہیں۔
رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ اس سفارتی عمل میں پاکستان کو سعودی عرب، مصر، ترکی اور دیگر شراکت داروں کا تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں شروع کیے گئے مذاکراتی عمل میں ایک تعمیری روح کارفرما ہے اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے ہی مسائل کا حل ممکن ہے۔
پاکستانی سفیر نے واضح کیا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے جبکہ تصفیہ طلب معاملات کو حل کرنے کی اصل ذمہ داری متعلقہ فریقین پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور عالمی برادری تنازع کے پرامن حل کے لیے پرامید ہیں اور موجودہ حالات میں سفارت کاری کو اپنی مکمل صلاحیت دکھانے کا موقع ملنا چاہیے۔
بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور تائیوان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت…
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ماضی میں امریکہ کے…
سان فرانسسکو پولیس نے اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیم آلٹمین کی رہائش…
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پاکستان کے دورے پر روانگی کے دوران…
اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مابین اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے غیر ملکی…
اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مابین انتہائی اہم مذاکرات کا آغاز ہو رہا…