وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے مابین امن مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمارا ملک امن کا پیامبر ہے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگیں دنیا کا حل نہیں ہیں اور دیرپا امن ہی واحد راستہ ہے۔
حنیف عباسی نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا قومی ترانہ ایران، مصر اور یورپی یونین سمیت دیگر ممالک میں سنا جا رہا ہے جو کہ ایک منفرد اعزاز ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی اور گوادر و کراچی کی بندرگاہیں اقتصادی سرگرمیوں کے فعال مراکز بن کر ابھریں گی۔
پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایٹمی قوت بننے کے بعد کسی ملک کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی سطح پر حکومتی اقدامات کو سراہا جا رہا ہے اور عوامی مفاد کی خاطر راولپنڈی اور اسلام آباد میں عارضی بندشوں کو بھی شہریوں نے خندہ پیشانی سے قبول کیا۔
بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مشورہ دیا کہ بھارتی قیادت کو اپنی عوام کی بنیادی سہولیات اور فلاح و بہبود پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنے اندرونی چیلنجز سے سیکھ کر ترقی کی جانب گامزن ہونا چاہیے۔
ریلوے کے شعبے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کی بہتری کے لیے بیل آؤٹ پیکج فراہم کیا ہے جس سے بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفاری ٹرین کو جدید ایئر کنڈیشنڈ کوچز اور بہتر نشستوں کے ساتھ اپ گریڈ کر دیا گیا ہے، جبکہ سندھ میں بھی مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوے کے نظام میں اسی طرح کی بہتری لائی جا رہی ہے۔
واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز…
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر اسلام آباد…
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ لیاری کو پیرس بنانے کے…
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا…
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے نے سات سالہ ایلین سعید کی زندگی کو خون…
مذاکرات اور جنگ بندی کے باوجود، ایران کے ساتھ جاری کشیدگی امریکی عوام کے لیے…