-Advertisement-

وزیراعظم شہباز شریف کی رانا ثناء اللہ اور امیر مقام سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

گورنر سندھ کی علاقائی امن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کی تعریف

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم...
-Advertisement-

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔

ملاقات کرنے والوں میں مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام شامل تھے۔ ان نشستوں کے دوران حکومتی کارکردگی اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عوام کی فلاح اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیز کیا جائے اور عوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

ملاقات کے دوران رہنماؤں نے خلیجی بحران کے خاتمے کے لیے وزیراعظم کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا اور اسے خطے کے استحکام کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -