-Advertisement-

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن کے قیام پر زور

تازہ ترین

امریکی ناکہ بندی کے بعد آبنائے ہرمز پر پاسدارانِ انقلاب کا کنٹرول سخت

ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز پر اپنے مکمل کنٹرول اور سخت نگرانی کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری...
-Advertisement-

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر لیا ہے۔ دورے کے دوران انہوں نے ایرانی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے ہمراہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی موجود تھا۔ آرمی چیف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی۔

جنرل عاصم منیر نے اسپیکر قومی اسمبلی باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، سفارتی رابطوں اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے زور دیا کہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور سفارتی عمل کو جاری رکھنا ناگزیر ہے۔

آرمی چیف نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے ملنے والی پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صدر، وزیراعظم اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچاتے ہوئے پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ دورہ مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے پرامن حل اور خطے میں استحکام و خوشحالی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -