-Advertisement-

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، علاقائی امن کے لیے سفارتی کوششوں پر زور

تازہ ترین

امریکی ناکہ بندی کے بعد آبنائے ہرمز پر پاسدارانِ انقلاب کا کنٹرول سخت

ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز پر اپنے مکمل کنٹرول اور سخت نگرانی کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری...
-Advertisement-

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے بھی تفصیلی بات چیت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پائیدار امن کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کے پرامن سفارتی حل پر زور دیا۔

جنرل عاصم منیر نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے ملنے والی گرم جوشی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صدر، وزیراعظم اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچاتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق یہ دورہ مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل اور خطے میں استحکام و خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -