-Advertisement-

پاکستان سے 5 ہزار سے زائد عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

تازہ ترین

ایران بحران کے باعث یورپ کو موسم گرما میں ایندھن کی شدید قلت کا سامنا، یورپی کمشنر

یورپی یونین نے ایران میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث جیٹ ایندھن کی شدید قلت...
-Advertisement-

پاکستان بھر سے حج پروازوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور سرکاری انتظامات کے تحت عازمینِ حج کی سعودی عرب روانگی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ حکام کے مطابق اب تک اکیس پروازوں کے ذریعے پانچ ہزار دو سو پچاس عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

منگل کے روز مزید تین ہزار پانچ سو دس عازمینِ حج تیرہ پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ان پروازوں میں اسلام آباد سے چار، لاہور، کراچی، ملتان اور کوئٹہ سے دو دو جبکہ سیالکوٹ سے ایک پرواز شامل ہے۔

محکمہ مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن میں پی آئی اے، سعودی ایئر لائنز، ایئر بلیو اور ایئر سیال حصہ لے رہی ہیں۔ ملک بھر میں قائم دس حج کیمپوں میں عازمین کی تربیت، دستاویزات کی جانچ پڑتال اور ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور سعودی ہوائی اڈوں پر عملہ چوبیس گھنٹے تعینات ہے تاکہ عازمین کو کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔ حج پروازوں کا یہ آپریشن اکتیس مئی تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -