-Advertisement-

اپر کوہستان اسکینڈل: احتساب عدالت کی جانب سے 3.92 ارب روپے کی پلی بارگین منظور

تازہ ترین

ہنگری کے ساتھ تنازعہ ختم، یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کے لیے 90 ارب یورو کے قرض کی منظوری

یورپی یونین نے یوکرین کے لیے نوے ارب یورو کے امدادی پیکیج کی فراہمی پر عائد تعطل ختم کر...
-Advertisement-

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ٹھیکیدار محمد ایوب کی جانب سے تین ارب بیانوے کروڑ روپے کے پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت نے ملزم کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے اسے دس برس کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔

عدالت کے جج محمد ظفر نے قومی احتساب بیورو کی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل محمد علی اور اسپیشل پراسیکیوٹر مانک شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم اپر کوہستان میں سینتیس ارب روپے کی خوردبرد کے کیس میں نامزد تھا اور تفتیش کے دوران اسے گرفتار کیا گیا تھا۔

نیب حکام کے مطابق ملزم نے جیل سے پلی بارگین کی درخواست دی تھی جسے چیئرمین نیب نے منظور کر لیا تھا۔ ملزم اب تک گیارہ کروڑ نوے لاکھ روپے کے پے آرڈرز جمع کرا چکا ہے جبکہ باقی رقم کی ادائیگی کے لیے ایبٹ آباد، اسلام آباد، مانسہرہ اور راولپنڈی میں واقع جائیدادیں نیب کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ عدالت نے پلی بارگین کی توثیق کرتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے تاہم وہ آئندہ دس سال تک کسی بھی سرکاری عہدے پر فائز نہیں ہو سکے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -