-Advertisement-

وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات پر زور

تازہ ترین

خطے میں کشیدگی: اسحاق ڈار اور روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کا ٹیلی فونک رابطہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فون پر...
-Advertisement-

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیچیدہ بین الاقوامی سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان عالمی امن کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

کثیر الجہتی اور سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد سے جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے زور دیا کہ موجودہ دور میں جب عالمی برادری کو مشکل سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے، پاکستان علاقائی اور عالمی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت اور سفارتی رابطوں کو فعال بنا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق مذاکرات، باہمی تعاون اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ خطے میں پاکستان کی ثالثی کی کوششیں انہی اصولوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان بین الاقوامی تعاون اور اقوام متحدہ کے چارٹر سے وابستگی کے تحت تنازعات کے حل، ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرنا جاری رکھے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -