-Advertisement-

پی آئی اے کا لاہور سے پری حج فلائٹ آپریشن شروع، پہلی پرواز 310 عازمین کو لے کر روانہ

تازہ ترین

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا اسلام آباد آمد پر خیرمقدم

اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں اعلی سطحی وفد کی آمد کے بعد پاکستان...
-Advertisement-

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے لاہور سے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور عازمینِ حج کو لے کر پہلی پرواز مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو گئی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 747 نے 310 عازمین کو لے کر اڑان بھری۔ ابتدائی مرحلے میں تمام حج پروازیں براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے 34 خصوصی حج پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ایئرپورٹ پر منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر اشفاق اعوان، ڈسٹرکٹ منیجر واجد سلیم اور دیگر اعلیٰ حکام نے عازمین کو رخصت کیا۔ اس موقع پر قومی ایئر لائن کی جانب سے حجاج کرام میں چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -