-Advertisement-

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

تازہ ترین

کینیڈا اسکول فائرنگ: اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین کی جانب سے معافی طلب

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیم آلٹمین نے کینیڈا کی ایک کمیونٹی سے معافی مانگ لی ہے...
-Advertisement-

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم بالائی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم بدستور گرم اور خشک رہے گا۔ خیبر پختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں بھی موسم کی صورتحال یہی رہے گی، تاہم دیر، چترال، سوات، مالم جبہ، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، باجوڑ، خیبر اور پاراچنار میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ مری اور گلیات میں ہلکی بارش اور گرج چمک کے امکانات ہیں۔ سندھ کے تمام اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ جنوبی اضلاع میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -