-Advertisement-

پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں بڑی کامیابی، مقامی سیٹلائٹ EO-3 کامیابی سے لانچ

تازہ ترین

ٹرمپ کا جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنے خصوصی نمائندوں اسٹیو وٹکوف...
-Advertisement-

پاکستان نے اپنے خلائی پروگرام میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے اپنا مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔

یہ سیٹلائٹ چین کے تائیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔ لانچنگ کا عمل پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق سیٹلائٹ کو بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بج کر پندرہ منٹ پر لانگ مارچ سکس کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا، جس نے کامیابی کے ساتھ اپنے مقررہ مدار میں پوزیشن سنبھال لی ہے۔ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا چھ سو چالیسواں مشن تھا۔

آئی ایس پی آر نے اس کامیابی کو ملکی تاریخ کا ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سیٹلائٹ خود انحصاری اور تکنیکی مہارت کے حصول کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی اربن پلاننگ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ جیسے شعبوں میں انقلاب برپا کرے گی۔ اس پیش رفت سے ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد پڑے گی جو قومی ترجیحات اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس تاریخی کامیابی پر سپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے دیرینہ ساتھی چین کے تعاون کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خلائی صلاحیتوں کو بڑھانے میں چین کا کردار قابل ستائش ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی قوم کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی اب خلائی تحقیق جیسے نئے شعبوں میں بھی وسعت اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیٹلائٹ ڈیٹا کی درستگی اور پالیسی سازی کے عمل کو بہتر بنا کر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -