-Advertisement-

چنیوٹ: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

تازہ ترین

شجاع آباد: موٹر سائیکلوں اور گدھا گاڑی میں تصادم، خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی

شجاع آباد کے قریب بنگلہ موڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں اور گدھا گاڑی...
-Advertisement-

چنیوٹ کے نواحی علاقے کنڈیوال میں بدھ کی شب مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔

افسوسناک واقعہ رات گئے پیش آیا جہاں ایک مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گھر میں سوئے ہوئے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے ایک مرد، ان کی اہلیہ اور دو بیٹوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ اٹھارہ سالہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں بازیاب کرایا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تنویر، رضیہ، وقار اور وقاص کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمی لڑکی اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میڈیکو لیگل کارروائی مکمل کرنے کے بعد پولیس نے تمام لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -