شجاع آباد کے قریب بنگلہ موڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں اور گدھا گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ بدھ کی رات گئے پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار انتہائی تیز رفتاری کا مظاہرہ کر رہے تھے جس کے باعث وہ بے قابو ہو کر گدھا گاڑی سے ٹکرا گئے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
