-Advertisement-

کراچی: لیڈی پولیس افسر کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد رہائی

تازہ ترین

برطانیہ: یہودی مخالف حملوں کے بعد وزیراعظم کا غزہ مظاہروں میں سخت کارروائی کا مطالبہ

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں کے دوران...
-Advertisement-

ڈیفنس کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کے واقعے میں گرفتار خاتون پولیس افسر کے بیٹے کو رہا کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کو ذاتی مچلکوں کے عوض رہائی دی گئی ہے اور اسے آئندہ قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایس ایس پی ساؤتھ محبوب علی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کلفٹن خالد جاوید کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سب انسپکٹر شہزان شکیل کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جو مبینہ طور پر اس لڑائی جھگڑے میں ملوث تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ تحقیقات اس وقت شروع کی گئیں جب سوشل میڈیا پر جھگڑے اور مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے انکوائری افسر کو ہدایت کی ہے کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ اور مکمل تحقیقات کی جائیں، تمام دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے اور ذمہ داران کا تعین کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -