-Advertisement-

شہر میں پانی کا شدید بحران، متعدد علاقے چھ روز سے سپلائی سے محروم

تازہ ترین

چین: یومِ مئی کے موقع پر ریلوے کا ایک ہی دن میں مسافروں کی نقل و حمل کا نیا ریکارڈ

چین کے قومی ریلوے نیٹ ورک نے یکم مئی کو دو کروڑ اڑتالیس لاکھ مسافروں کو ان کی منزلوں...
-Advertisement-

تین کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کراچی کو شدید گرمی کی لہر کے دوران پانی کے سنگین بحران کا سامنا ہے، جہاں متعدد علاقوں میں گزشتہ چھ روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے۔

بحران کا آغاز 27 اپریل کو ڈابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد ہوا، جس کے نتیجے میں پانی کی تین مرکزی ترسیلی لائنیں پھٹ گئی تھیں۔ لائن نمبر 5 کی مرمت مکمل کر لی گئی ہے تاہم لائن نمبر 1 اور 2 پر کام چھ روز گزرنے کے باوجود تاحال جاری ہے۔

پانی کی فراہمی معطل ہونے سے کورنگی، لانڈھی، گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، لیاقت آباد، پی آئی بی کالونی، ناظم آباد، ملیر، شاہ فیصل کالونی اور چنیسر گوٹھ سمیت شہر کے کئی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

کراچی واٹر اینڈ سینی ٹیشن کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق بریک ڈاؤن اور مرمتی کاموں کے باعث ڈابے جی تنصیبات کے سات پمپنگ اسٹیشن غیر فعال ہیں، جس کی وجہ سے شہر کو پانی کی فراہمی میں بڑے پیمانے پر قلت پیدا ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور اتوار تک بحالی کا امکان ہے، تاہم معمول کے مطابق پانی کی فراہمی مرمت مکمل ہونے کے 24 گھنٹے بعد ہی بحال ہو سکے گی۔

ذرائع نے مزید خبردار کیا ہے کہ شہر میں پانی کی فراہمی میں تعطل اگلے تین سے چار روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -