-Advertisement-

پاکستان کی عمان کو چاول کی برآمدات بڑھانے کے لیے کوششیں تیز

تازہ ترین

ایران کی جانب سے پاکستان کو نئی تجاویز پیش، سفارت کاری پر زور

تہران میں ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران نے پاکستان کو ایک نئی...
-Advertisement-

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے عمان میں پاکستانی سفارت خانے کے اشتراک سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد کا تین روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے۔ ستائیس سے انتیس اپریل دو ہزار چھبیس تک جاری رہنے والے اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینا اور خاص طور پر چاول کی برآمدات کے لیے نئی راہیں تلاش کرنا تھا۔

اٹھارہ رکنی وفد نے اپنے دورے کا آغاز عمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں چیئرمین شیخ فیصل بن عبداللہ الرواس سے ملاقات کے ساتھ کیا۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے باہمی تجارت بڑھانے اور عمان میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

عمان چیمبر کے چیئرمین نے تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مئی کے تیسرے ہفتے میں عمانی درآمد کنندگان کا ایک کثیر الشعبہ وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ شیخ فیصل بن عبداللہ الرواس نے پاکستانی شہریوں کے لیے عمانی ویزا پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے جاری کوششوں پر بھی روشنی ڈالی اور مستقبل قریب میں مثبت نتائج کی توقع ظاہر کی۔

دورے کے دوران مسقط میں پاکستانی مشن نے عمان چیمبر آف کامرس کے تعاون سے ایک کاروباری نیٹ ورکنگ تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں عمان کی رائس مارکیٹ کے اہم شراکت داروں، بڑے درآمد کنندگان، ڈسٹری بیوٹرز، ہائپر مارکیٹس اور فوڈ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور پاکستانی وفد کے ساتھ تجارتی امور پر گفتگو کی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -