ضلع خانیوال کے علاقے عبدالحکیم میں ٹرین کی زد میں آکر انیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب نوجوان ریلوے ٹریک کے ساتھ پیدل چل رہا تھا۔
لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کی ٹکر سے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت فیصل ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
