-Advertisement-

نفرت اور تشدد کے خاتمے کے لیے قومی مکالمہ ناگزیر ہے، احسن اقبال

تازہ ترین

عبدالحکیم: ٹرین کی زد میں آکر 19 سالہ نوجوان جاں بحق

ضلع خانیوال کے علاقے عبدالحکیم میں ٹرین کی زد میں آکر انیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ اتوار...
-Advertisement-

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال میں پانچ اور چھ مئی کو نارووال پیس ڈائیلاگ کے عنوان سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کانفرنس میں مراکش کے سابق وزیراعظم سمیت بیس غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔

نارووال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے زور دیا کہ ملک سے نفرت اور تشدد کے کلچر کے خاتمے کے لیے مکالمے کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد معاشرے میں امن اور رواداری کو فروغ دینا ہے۔

احسن اقبال نے یاد دلایا کہ چھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو انتہا پسندی سے متاثر ایک نوجوان نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے بعد ملک میں امن کے قیام اور انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے قومی سطح پر کانفرنسوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آج پوری دنیا نفرت اور انتہا پسندی کی لپیٹ میں دکھائی دیتی ہے، لہذا ایسے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی ترقی کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -