-Advertisement-

پاکستان اور اردن کا خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اتوار کے روز ہونے والی اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں قیام امن، مذاکرات اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور مسلسل کوششوں کو سراہا اور اس کا خیرمقدم کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر اعادہ کیا کہ پاکستان تمام فریقین کے درمیان تعمیری رابطوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تنازعات کا پرامن حل صرف بات چیت اور سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اردن کے مابین مضبوط دوطرفہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی اور کثیر الجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ گفتگو کے دوران فریقین نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -