-Advertisement-

تکنیکی خرابی کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ سروسز بحال

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کا عمل چار روز کی بندش کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔ تکنیکی خرابیوں کے باعث تعطل کا شکار یہ سروس اب مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے۔

اس تعطل کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور متعدد یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن محمد علی رندھاوا نے تصدیق کی ہے کہ پاسپورٹ ہیڈکوارٹر میں درپیش تکنیکی مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے۔

سروس کی بحالی کے بعد بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں کی جانب سے شہریوں کو پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کی دوبارہ شروعات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -