-Advertisement-

ایران سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، 14 ہزار سے زائد افراد پہنچ گئے

تازہ ترین

بھارتیہ جنتا پارٹی سے شکست کے باوجود بھارتی وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ دینے سے انکار

بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں انتخابی شکست کے باوجود وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے...
-Advertisement-

ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل مسلسل چھیاسٹھویں روز بھی جاری رہا۔ اٹھائیس فروری سے اب تک چودہ ہزار سے زائد پاکستانی شہری تفتان اور گبد ریمدان بارڈر کے راستے اپنے وطن پہنچ چکے ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق آج گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے مزید پانچ افراد پاکستان پہنچے ہیں جس کے بعد اس راستے سے وطن واپس آنے والوں کی مجموعی تعداد تین ہزار چار سو پچاس ہو گئی ہے۔

اسی طرح تفتان بارڈر کے ذریعے اب تک دس ہزار چھ سو انیس افراد وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ حکام کے اعداد و شمار کے مطابق اٹھائیس فروری سے اب تک دونوں سرحدی گزرگاہوں سے آنے والے پاکستانیوں کی کل تعداد چودہ ہزار انہتر تک پہنچ گئی ہے۔

وطن واپس لوٹنے والوں میں زائرین، طلبہ، مزدور، تاجر اور سمندری امور سے وابستہ افراد شامل ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -