-Advertisement-

نواز شریف نے آزاد کشمیر پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو طلب کر لیا

تازہ ترین

ایران سے ممکنہ معاہدے کی امید، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں امریکی مشن روکنے کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کو بحفاظت گزارنے...
-Advertisement-

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات 2026 کے لیے قائم پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس 8 مئی کو لاہور میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس ماڈل ٹاؤن میں واقع پارٹی سیکریٹریٹ 180 ایچ میں صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔

اجلاس کی صدارت میاں نواز شریف کریں گے۔ اس موقع پر آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں سے ملاقات کا سلسلہ صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔ ٹکٹ کے تمام امیدواروں کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ انتخابات کے لیے حکمت عملی اور امیدواروں سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ آزاد کشمیر کی قیادت انتخابی حلقوں پر تفصیلی بریفنگ دے گی۔ توقع ہے کہ اجلاس کے دوران مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں پارلیمانی بورڈ کے ارکان، عہدیداران اور ٹکٹ کے امیدوار شرکت کریں گے۔ بورڈ میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، احسن اقبال، خواجہ آصف، مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شامل ہوں گے۔

ان کے علاوہ رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، پرویز رشید، برجیس طاہر اور انوشہ رحمان بھی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -